بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ کے سیزن تھری کے ریلیز ہونے کے بعد ’مرزا پور‘ ایمیزون پرائم ویڈیو پر بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے علاوہ جرائم پر مبنی اس ڈرامے کو بین الاقوامی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز ’مزرا پور‘ 80 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ ٹین سیریز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔
آن لائن پلیٹ فارمز پر نشر کرنے والے اسٹریمر کے مطابق اس شو کو اوپن ویک اینڈ پر ہندوستان کے پوسٹ کوڈز میں تقریباً 100فیصد دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب پرائم ویڈیو میں انڈیا اوریجنلز کے سربراہ نکھل مدھوک نے کہا ہے کہ ’مرزا پور‘ کے تیسرے سیزن نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں جن میں ’سیزن 2‘ کے قائم کردہ ریکارڈز بھی شامل ہیں۔
یہ کامیابی شو کے کرداروں کے ساتھ ساتھ کرائم ڈرامہ شائقین کا اس سیریز کے ساتھ مضبوط تعلق کو بھی اجاگر کر رہی ہے۔