• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کیسز: عبوری ضمانتیں منسوخی کے بعد بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی، ذرائع

بانی پی ٹی آئی عمران خان: فوٹو فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان: فوٹو فائل

 لاہور پولیس نے عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے باوجود تا حال بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 مئی کے کیسز میں گرفتاری نہیں ڈالی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منسوخ کی ہیں، عدالت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا تحریری فیصلہ دو روز قبل جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسز میں گرفتار نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کا کل اڈیالہ پہنچنے کا امکان ہے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ضمانت منسوخ کی۔

قومی خبریں سے مزید