• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فوری رہائی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، جن میں سے 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا گیا۔

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئیں۔ اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔

عدالت نے اپیلوں کے منظور ہونے کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور کر کے ان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید