کوئٹہ میں 7 محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر کو برآمد ہو گا، جلوس کے روٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
7 محرم کے موقع پر شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
کوئٹہ میں 7 محرم کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پرنس روڈ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔
7 محرم کے جلوس کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر روٹ پر آنے دکانیں اور کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ساتویں محرم کے موقع پر شہر میں مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔