ایم نائن موٹروے پر لونی کوٹ کے مقام پر منی ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر ہو گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔
پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔
لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے موبائل کمپنی کے 4 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔
پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہا۔
حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر تھانہ کی حدود میں فلیٹ سےخاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون گھرمیں اکیلی تھی، فائر کی آواز پر اہل علاقہ نے اطلاع دی۔
کراچی ایئر پورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کےلیے نئی آپریشن گاڑیاں خریدی جائیں گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کے از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
گوادر کے قریب 4 بروڈز وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے، پولیس نے متحرک گینگز کی گرفتاری کی ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور شروع ہو گیا۔