• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی کے لفظ منافقت کے استعمال پر احتجاج

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی کی طرف سے منافقت کا لفظ استعمال کرنے پر احتجاج کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے روہڑی میں 9ویں محرم الحرام کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔

دوران گفتگو صحافی نے وزیراعلیٰ سندھ سے استفسار کیا کہ کیا پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے معاملے پر منافقت کررہی ہے؟

اس پر مراد علی شاہ نے صحافی پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ منافقت کا لفظ استعمال کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید