• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز کو سالانہ 200 ارب فضول میں دیے جارہے ہیں، گوہر اعجاز


سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو سالانہ 2 ٹریلین روپے فضول میں دے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری پر وار کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کے باعث عوام سے 200 ارب روپے کی ادائیگیاں وصول کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کو ریفارم اور آئی ایم ایف کا نام دے دیا ہے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ آج ہر شہر اور اور ہر ادارے میں مایوسی ہے، پچھلے 2 سالوں میں آئی پی پیز کے ذریعے 23 ہزار400 میگاواٹ کی بجلی پیداوار کا 50 فیصد سے بھی کم استعمال ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی پی پاور پلانٹس نے گزشتہ 2 سالوں میں اپنی پوری صلاحیت کا صرف 25 فیصد استعمال کیا ہے۔ بند اور جزوی چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے زائد ادائیگی تقریباً 1 ٹریلین روپے ہے۔

اس سے قبل اویس لغاری نے گوہر اعجاز پر طنز کیا اور انہیں لاعلم وزیر قرار دیا اور کہا کہ سابق بے خبر وزیر تجارت! 35 سال مایوس کن اور بیمار منصوبہ بندی ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ڈسکوز کی نجکاری کی کوشش جارحانہ اندازمیں شروع کی گئی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ کیش فلو کو ہموار کرنے کے لیے بات کرتے رہتے ہیں، موجودہ پیداواری صلاحیت کے موثر استعمال کو قابل بنانا بہت ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید