• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا ہوم ڈپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ


پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اس دوران محرم الحرام اور عاشورہ سے متعلق کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں صوبے بھر میں خصوصاً اندرون لاہور میں عزاداری جلوسوں، ملحقہ عمارتوں اور روٹس پر لاء اینڈ آرڈر کے نفاذ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار 957 جلوس اور 1721 مجالس کی بذریعہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام پر سیکیورٹی فول پروف بنانے کےلیے انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید