• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیئر بخاری نے فرحت اللّٰہ بابر کا بیان ذاتی رائے قرار دیدیا

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے پارٹی رہنما فرحت اللّٰہ بابر کے بیان کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ فرحت اللّٰہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیان ذاتی رائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرحت اللّٰہ بابر کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، پیپلز پارٹی اپنا موقف ترجمان یا متعلقہ لوگوں کے ذریعے ہی جاری کرتی ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت مشاورت کے بعد ہی اپنی رائے دے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فرحت اللّٰہ بابر نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیا اور اس اقدام کو فضول قرار دیا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر کے خلاف غداری کے مقدمے کی بات بھی فضول ہے، سیاسی جماعت پر پابندی یا غداری کا مقدمہ قائم نہیں رہ سکتا۔

فرحت اللّٰہ بابر نے مزید کہا تھا کہ ان فیصلوں سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوگا، حکومت کے اپنے پیدا کردہ بحران میں جمہوریت اور ریاست پائیدار نہیں رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید