کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بولان فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی گریڈ 2 ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے دن کامیابی حاصل کرلی ۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کوئٹہ میں گریڈ 2 کے مرحلہ کے پہلے روز چیمپئن شپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی لاڑکانہ پی ڈی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی حاجی عبدالمالک اچکزئی اور مہمانوں محمد کاکڑ ،محمد خیر سے دونوں ٹیموں کاتعارف کرایا گیا۔ افتتاحی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ بولان پی ڈی کے خلاف لاڑکانہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 158 بناکر آؤٹ ہو گئی۔ ذاکر علی جارحانہ 48 رنز 21 گیندوں پررنز بناکرٹاپ اسکورر رہے ۔ لاڑکانہ کے سات بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے فاتح ٹیم کی جانب سے تنویر احمد نے 15رنز دے کر چار وکٹیں حاصل ۔جواب میں کوئٹہ بولان نے 19 اوورز میں تین وکٹوں پر161رنز بناکر سات وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔ عامر حبیب نے 45رنز اسکور کئے،علاؤالدین کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔