• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ، پولیس، رینجرز، دیگر ایجنسیز اور بلدیاتی اداروں کو بہتر کام کرنے پر شاباشی دی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ محبت کی دھرتی ہے، یہاں ایک دوسرے کا احترام اولین ترجیح ہے، صوبے کے عوام نے ہمیشہ مذہبی اور فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ میں نے کراچی اور حیدرآباد کے جلوسوں میں دیگر فرقوں کے لوگوں کو شربت، پانی اور نیاز بانٹتے اور کھاتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سندھ کے عوام کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں، میں علماء اکرام اور اہل علم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس رواداری اور محبت کا درس دیا۔

قومی خبریں سے مزید