• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ ہماری دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہیں، بھارتی انتہا پسند تنظیم

فوٹو : اے ایف پی
فوٹو : اے ایف پی 

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے رہنما وشنو گپتا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ان کے کان پر گولی لگی ہے، مگر وہ ہماری دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق  نئی دہلی کے ایک مندر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سلامتی کےلیے ایک دعائیہ تقریب رکھی گئی ہے، جس میں اگلے 7 دنوں تک ان کےلیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ مرتبہ منتر بھی پڑھے جائیں گے۔

مندر میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مختلف تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں، جن پر ’دوستی ہمیشہ سلامت رہے‘ کے جملے لکھے ہوئے ہیں، جبکہ ہندو پنڈت اور ان کے پجاری ’ڈونلڈ ٹرمپ زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگاتے ہیں۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے رہنما وشنو گپتا کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے قاتلانہ حملے میں گولی ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر لگی تھی، ان کی سلامتی کےلیے ہم نے دعائیہ تقریب رکھی ہے، سابق امریکی صدر ہماری دعاؤں کی وجہ سے ہی زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، 5 ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید