گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی بھر میں نیاز تقسیم کی گئی۔
ترجمان کے مطابق 50 حلیم کی دیگیں اور 30 ہزار سے زائد نان شہر کے مختلف مقامات پر بھیجے گئے ہیں۔
شہر بھر میں لگائی گئی سبیلوں سے لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور مشروبات بھی فراہم کیا گیا۔
یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں حضرت امام حسینؓ کے پیغام اور ان کے تاریخی کردار کی یاد دلاتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سچائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ثابت قدمی سے ہی دور کیا جاسکتا ہے، آج فلسطین میں انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔