• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بجلی معاہدوں پر یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے، اویس لغاری

ہم خسارے والی پاور کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں، اویس لغاری - فوٹو: فائل
ہم خسارے والی پاور کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں، اویس لغاری - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم انڈیپینڈیٹ پاور پروڈیوسرز ​(آئی پی پیز) سے بجلی معاہدوں پر یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں پر گارنٹی دے رکھی ہے، ہم خسارے والی پاور کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کو بھی اسٹڈی کر رہے ہیں، ہم سستے وسائل سے زیادہ بجلی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کو بھی اسٹڈی کر رہے ہیں، ہم سستے وسائل سے زیادہ بجلی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر جو ہمارے فائدے میں آئی پی پیز نہیں انہیں خیرباد کہہ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید