• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اور بلوچستان کان حادثات پر علی امین گنڈاپور کا اظہارِ افسوس

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کے پی اور بلوچستان کی کان حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد ہے کہ خیبر، کرم اور بلوچستان کی درۂ آدم خیل کی کوئلے کی کان کے حادثات میں ضلع شانگلہ کے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کوئلے کی کان کے حادثات میں شانگلہ کے 6 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر وزیرِ اعلیٰ کے پی کے نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید