ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 54 ہزار روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17ہزار 764 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 60 ڈالر بڑھ کر 2450 ڈالر ہے۔