• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: بانی پی ٹی آئی کیخلاف ضمنی ریفرنس ہونے کا امکان


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو بھی باضابطہ ملزمہ نامزد کیے جانے کا امکان ہے، ضمنی ریفرنس منظوری کےلیے نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا، نیب کی ٹیم تفتیش مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ ہیڈ کوارٹرز بھیجے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران حاصل شواہد کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید