اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹیڈیز کی عمارت کا حصہ گرنے سے طالب علموں اور اسٹاف ممبران سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر، 3 ملازمین اور 2 طلبا شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس سے عمارت کا آدھا حصہ گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔