آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی تیزی عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد بھی جاری رہی۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے کاوربار دن میں نئی بلند ترین سطح 82 ہزار سے 91 پوائنٹس دور بنائی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی کاروباری دن میں بلند ترین سطح 81 ہزار 909 رہی۔
انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 684 پوائنٹس اضافے سے 81 ہزار 839 کی بلند ترین سطح پر کیا ہے۔
حصص بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار اختتام پر 126 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 854 ارب روپے ہے۔