• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمام: شاہ فہد ایئر پورٹ پر مصری طیارے میں آتشزدگی

تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصری ایئرلائن کے طیارے میں آگ لگ گئی۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق مسافروں اور عملے کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا۔

مصری طیارے کے 189 مسافر اور عملے کے 8 ارکان محفوظ ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق آگ ٹیک آف سے قبل لگی جس پر طیارہ فوری گراؤنڈ کردیا گیا۔

گراؤنڈ کنٹرول کے فائر فائٹنگ یونٹ نے طیارے کی آگ پر قابو پالیا۔

قومی خبریں سے مزید