بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکے میں 8 پولیس اہلکار اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
ریاستی دارالحکومت رائے پور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وسطی بھارتی ریاست میں ماؤ باغیوں کی جانب سے روڈ کے کنارے لگائے گئے بارودی مواد سے کیے گئے اس حملے میں پولیس کی گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بیجاپور ضلع میں پیش آیا، حملے کا شکار ہونے والے سپاہی ماؤ باغیوں کے خلاف ہفتے کو ہونے والے ایک آپریشن کے بعد واپس آ رہے تھے۔
اس آپریشن میں چار ماؤ باغی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تھا۔