• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

260 سے زائد روہنگیا پناہ گزین کئی روزہ سمندری سفر کے بعد انڈونیشیا پہنچ گئے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

260 سے زائد خواتین اور بچوں سمیت روہنگیا پناہ گزین انڈونیشیا پہنچے ہیں۔ 

جکارتا سے خبر ایجنسی نے انڈنیشی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ افراد کئی دن تک سمندر میں سفر کرنے کے بعد انڈونیشیا کے انتہائی مشرقی صوبے ایچے پہنچے ہیں۔ 

واضح رہے کہ میانمار میں بدترین مظالم اور قتل و غارت کے بعد وہاں سے نکلنے والے یہ مسلمان پناہ گزین اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ملائیشیا اور انڈونیشیا کا سفر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ 

ایچے میں حکام کا کہنا ہے کہ پناہ گزین افراد کا یہ گروپ مغربی پیرولاک میں گزشتہ روز پہنچا ہے۔ 264 افراد کے اس گروپ میں 117 مرد، 147 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید