• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات

جنرل جینی کیریگنن--- تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
جنرل جینی کیریگنن--- تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔

یوں وہ اس طرح کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ فوج میں 35 سال کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے دو بچے کینیڈا کی فوج میں ہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید