وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے میں کہا گیا کہ پاکستان نیتن یاہو کو دہشت گرد ڈکلیئر کرکے عالمی برادری سے مظالم کے سد باب کا مطالبہ کرے، پاکستان تمام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے گا۔
حکومت اور ٹی ایل پی کے معاہدے میں کہا گیا کہ فلسطین میں پاکستان کی امداد بڑھائی جائے، حکومت فی الفور فلسطین کو غذائی امداد بھیجے، حکومت 31 جولائی تک ایک ہزار ٹن تک طبی اور غذائی مدد فلسطین بھیجے۔
ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین ہونیوالے معاہدے میں کہا گیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرے۔
معاہدے پر رانا ثناء اللّٰہ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے دستخط ہیں، تحریک لبیک کی جانب سے ڈاکٹر شفیق امینی اور علامہ غلام عباس فیضی نے دستخط کیے۔