پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں جاری تسمانین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
9 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے تسمانین اوپن کے سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے فرانس کے ملویل سیانیمینکو کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 4-11، 5-11 اور 5-11 رہا۔
ایونٹ کے فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ سے ہوگا۔ یہ آسٹریلیا میں ناصر کا چوتھا ٹورنامنٹ اور تیسرا فائنل ہے۔
اس سے قبل انہوں نے بینڈیگو انٹرنیشنل اور شیپرٹن اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا جبکہ وکٹوریہ اوپن کا سیمی فائنل کھیلا اور اب وہ تسمانین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے اس سال کراچی میں سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔