لاہور کے علاقے فیکٹری ایر یا میں تین بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے مدینہ کالونی میں 3 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔ 30 سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیانات بھی لے لیے گئے ہیں۔