مٹیاری کے نواحی گاؤں میں 4 روز کے دوران 6 بچےخسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔
ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ مزید 4 بچے بیمار ہیں لیکن اب تک اُن کا علاج شروع نہیں کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مٹیاری کا کہنا ہے کہ اطلاع پر محمکہ ہیلتھ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی تھیں، محمکہ ہیلتھ کی ٹیموں نے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگا دیے ہیں، بچوں کی اموات پر انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ جہاں یہ اموات ہوئی ہیں وہاں کے لوگوں نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے تھے۔