• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ٹی انتظامیہ کا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے لیے بڑا ریلیف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کے پی ٹی انتظامیہ کا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے لئے بڑا ریلیف ، شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں کےدفاتر 20جولائی سے بروز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حالیہ دورہ کے پی ٹی کے دوران میٹنگ میں ٹریڈ باڈیز نے ڈیلیوری آڈرز تاخیر سے فراہم کئےجانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ شپنگ کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہنے سے ٹریڈ اینڈ اندسٹری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ان کے پیداواری اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ جس پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات پر شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں نے دفاتر کو 20 جولائی سے بروز ہفتہ بھی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب دفاتر پیر سے ہفتہ کے دنوں میں روزانہ کھلا کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید