• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی او مبشر حسن کے والد کا انتقال، پشاور میں سپردخاک کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کے والد غلام صابر کو ہفتہ کی سہ پہر پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی عمر 94 سال تھی۔ وہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم شہباز شریف کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بدر شہباز وڑائچ، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی ارشد منیر، وزیراعظم کے سپیچ رائیٹر ارشد ملک، وزیراعظم کی میڈیا ٹیم کے ارکان، وزارت اطلاعات و نشریات اور منسلکہ اداروں کے افسران، بیوروکریٹس، سینئر صحافیوں، کالم نگاروں، سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید، سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی نے فون پر مبشر حسن سے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سربراہ شکیل مسعود، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سینیٹر سرمد علی نے اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے فون پر مبشر حسن سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ سابق وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، محمد علی درانی، ندیم افضل چن، فردوس عاشق اعوان، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن، قومی اسمبلی کی ٹاسک فورس کے کنوینر بلال اظہر کیانی، سینئر رہنما سید حسن مرتضیٰ، ممتاز سیاسی شخصیت عمیر خان کنڈی، جوائنٹ سیکرٹری عدنان دیار نے بھی پی آئی او مبشر حسن سے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مرحوم غلام صابر کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل بروز پیر (کل) 22 جولائی نماز عصر کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کالونی، جمرود روڈ پشاور میں منعقد ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید