• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پارلیمنٹ کا وفد بھیجا جائے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بنوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے پارلیمنٹ کے وفدکو بھیجا جائے، پی ٹی آئی نے بنوں کے حالیہ واقعہ کو غلط انداز میں پیش کر کےپختونوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ، پختون محب وطن پاکستانی ہیں،انہوں نے پاکستان میں شمولیت کے لئے لارڈ مائونٹ بیٹن کے دور میں ہونے والے ریفرنڈم میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے لئے ان کی قر بانیاں ناقابل فراموش ہیں مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے ان کے کرادار اور حب الوطنی کو مشکوک بنانے کے لئے بنوں کے حالیہ واقعہ کو غلط انداز میں پیش کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی،بنوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے پارلیمنٹ کے وفدکو بھیجا جائے اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید