اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سائبر سیکورٹی فراہم کنندہ کراؤ ڈ اسٹرائک (CrowdStrike) میں خرابی کے باعث عالمی سطح پر آئی ٹی کی بندش دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز کی ہزاروں مشینیں متاثر ہوئیں، پی ٹی اے کے مطابق اس بندش سے پاکستان میں مائیکرو سافٹ کے صارفین بھی متاثر ہوئے، خرابی کے باعث متاثرہ پی سی اور سرورز اسٹارٹ اپ کے بچاؤ کے لئے ریکوری بوٹ لوپ میں چلے گئے ۔