• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت مضبوط کرنے کیلئے آئی ٹی کورسز پروگرام شروع کیا‘ گورنر سندھ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت آئی ایم ایف کا مقروض ہے اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہم نے یہ آئی ٹی کورسز سکھانے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد آج حیدرآباد میں اس پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے اور مستقبل میں سکھر‘میرپور خاص‘ لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں بھی نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنر سندھ آئی ٹی انیشیئیٹو پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرانے کے لئے منعقدہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تحت حیدرآباد کے نوجوانوں سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس و دیگر کورسز کے لئے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جوکہ3 روزتک جاری رہے گا اور تقریباً 50 ہزار طلباءاور طالبات انٹری ٹیسٹ دیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید