• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریا کماری کی بازیابی کیلئے مظاہرے پر پولیس چڑھائی کی مذمت کرتے ہیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے تین تلوار پر کشمور سے اغوا ہونے والی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے ہونے والے پُرامن احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی چڑھائی صحافیوں پر تشدد اور کیمرے چھیننے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کشمور سے اغوا ہونے والی معصوم بچی پریا کماری کو فوری طور بازیاب کرایا جائے ،سردار عبدالرحیم نےاپنے بیان میں کہا کہ سندھ اغوا برائے تاوان کی انڈسٹری بن چکی ہے آئے روز اغوا برائے تاوان کی وارادتیں ہورہی ہیں اور حکمران اور پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھے تماشہ دیکھ رہی ہے ،پولیس مغویوں کو تو بازیاب نہیں کراسکتی ۔

ملک بھر سے سے مزید