• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال دو سال بعد کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

سابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال دو سال بعد کسی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سوئیڈش اوپن کے سیمی فائنل میں نڈال نے آئی ڈو کووس کو شکست دی۔

سوئیڈش اوپن کے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال کو آئی ڈو کووس کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست ہوئی۔ لیکن اس کے بعد نڈال سنبھل گئے دوسرا سیٹ 3-6 کے اسکور سے جیتا اور میچ برابر کر لیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی نڈال چھائے رہے اور 4-6 کی کامیابی کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ نڈال دو سال بعد کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ نڈال اس سے پہلے 2022 میں فرنچ اوپن کافائنل کھیلے تھے۔

نڈال کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچنا ہمیشہ اچھا احساس ہوتا ہے، وہ انجری کے باعث دو سال سے ایسا نہیں کر پا رہے تھے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید