لاہور کے شہری ہوجائیں خبردار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان ثبوت کے ساتھ ملےگا۔
پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ شروع کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق لاہور میں اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
پنجاب میں دھواں پھیلانے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز بھی کردیا گیا۔
مریم نواز کے وژن کے مطابق لاہور میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے زیادہ دھواں دیتی گاڑیوں کاچالان ہوگا۔
ٹریفک اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکڑانک چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
جدید کیمروں سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور آٹورکشہ کےدھوئیں کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے زیادہ دھواں ہونے پر ہر طرح کی گاڑی کے سینکڑوں چالان کیے گئے۔
جدید دنیا کی طرح لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑی کی تصویر اور وڈیو بھی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکڑانک ٹکٹ میں دھواں پھیلانے والی گاڑی کی تصویر بھی لگا دی گئی۔
اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی نگرانی میں ٹریفک پولیسنگ کا کلچر تبدیل ہورہا ہے، جدید ٹیکنالوجی سےماحولیاتی تحفظ اور ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنایاجارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحلہ وار جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا نظام پنجاب کے ہر شہر میں لاگو ہوگا، شہریوں کے تعاون سے پنجاب اسموگ فری اور جدید پولیسنگ والا مثالی صوبہ بنے گا انشاءاللہ۔