• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر مقام کا وزیرِاعظم سے بنوں واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام---فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام---فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے۔

امیر مقام نے پریس کانفرنس کے دوران کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہتے ہیں بنوں واقعے کی انکوائری کرادیں گے، آپ کیا انکوائری کرائیں گے، بنوں میں احتجاج میں پی ٹی آئی نے اپنے لوگ شامل کیے، اسلحہ دیا یہ ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

امیر مقام نے کہا ہے کہ آپ کا منصوبہ تھا کہ ملک میں لاشیں گر جائیں، خیبرپختون خوا حکومت، وزیراعلیٰ سے سوال کرتا ہوں آپ صوبے کے عوام کے لیے کیا کر رہے ہیں؟۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ امن اور معیشت کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، اگر آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہو رہی ہے تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے، احتجاج کرنا تاجروں اور دیگر لوگوں کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہ جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ہم امن کی بات کرتے ہیں، امن کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید