پشاور کے علاقے سربند میں شادی کا گھر ماتم گدہ بن گیا، زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق سربند میں دولہا اور دلہن نے زہریلی چیز کھالی، جس سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہے کی حالت بگڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کی حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق افغانستان سے ہے جن کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔