• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ڈرنے والے نہیں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے، وفاقی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔


بیرسٹرسیف نے کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں کمپیوٹرز اور دستاویزات قبضےمیں لےلیے، حقیقی جمہوریت اور قانون کی پاسداری یقینی بنانے کیلئےجدوجہد جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید