• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز فعال بنانے کیلئے سلمان اکرم راجہ کا سپریم کورٹ سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز فعال بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سلمان اکرم راجہ نے 4 جولائی کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے پنجاب میں کام جاری رکھنے والے الیکشن ٹربیونلز کو بحال کرنے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 4 جولائی کو جاری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی، سپریم کورٹ نے مشاورت کے حوالے سے کوئی گائیڈ لائنز نہیں دیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹربیونلز کے لیے تعینات ججز کا فیصلہ درست تھا، الیکشن کمیشن کا لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تعینات ججز کو نہ ماننے کے پیچھے قانونی جواز نہیں، سپریم کورٹ کے دو ججز نے الیکشن کمیشن کا مؤقف غلط قرار دیا کہ ان کے پاس ٹربیونلز کے لیے ججز منتخب کرنے کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنا درست نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں کام جاری رکھنے والے الیکشن ٹربیونلز کو بحال کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید