• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی اجلاس، اپوزیشن ارکان شریک نہیں ہوئے، دھوکے سے حاضری لگالی


پنجاب اسمبلی میں اپوزيشن ارکان نے خود اجلاس کی ریکوزیشن دی لیکن شریک نہیں ہوئے، البتہ ٹی اے ڈی اے کےلیے دھوکے سے حاضری ضرور لگالی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں 60 اراکین کے نام پڑھ کر سنا دیے، محکمہ قانون سے 24 گھنٹے میں رائے طلب کرلی کہ اگر کوئی رکن ریکوزيشن پر دستخط کرکے بھی نہ آئے تو اسمبلی اجلاس پر ہونے والے خرچے کا نقصان کس طرح پورا ہوگا۔

اسپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

قومی خبریں سے مزید