پشاور میں باچا خان مرکز کے قریب فائرنگ سے شوہر، بیوی اور 5 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔
ایس پی ورسک جواد اسحاق کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ میں زیارت کے علاقے مانگی میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری نسل نے تختی سے فائیو جی کا سفر طے کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
وفاقی وزیرِ دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جواب دیا ہے۔
فیصل آباد میں اسموگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں۔
گوجرانوالہ میں گیپکو گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔
پی پی 139 (شیخوپورہ 4) میں ضمنی الیکشن سے 2 آزاد امیدوار دستبردار ہو گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے یہ بانئ پی ٹی آئی کا حکم ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو اپنی ذات سے نکل کر پاکستان کا سوچنا چاہیے۔
پاکستان میں غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کی کال مس کال ثابت ہوگی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
پاکستان نے عالمی طاقتوں سے غزہ سے اسرائیلی محاصرہ فوری ختم کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عارف علوی کو صدر بنانے کے خلاف درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
استور میں وین حادثے کی وجہ سے دریا میں ڈوبنے والے 12 افراد کی تلاش کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔