راولپنڈی میں لال حویلی کیس کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے لال حویلی کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو طلب کرلیا۔ نوٹس میں شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹس کے مطابق سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جاسکتی۔
لال حویلی اراضی کیس کی سماعت سیکریٹری وزارت مذہبی امور کرینگے۔ نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی اور سیٹلمنٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی گئیں۔
شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبد الرازق کو بھی نوٹس کی کاپی بھیجی گئی ہے۔
لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگی۔