بھارت میں نجی بینک نے خاتون کو ماں کی بیماری کے دوران ملازمت چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر بھارتی خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کچھ دن کی چھٹی مانگی تو منیجر نے انکار کر دیا۔
خاتون نے مزید لکھا کہ منیجر نے مجھ سے کہا کہ اگر ان کی والدہ بیمار ہیں تو اُنہیں کسی میڈیکل یا شیلٹر ہوم میں چھوڑ دیں اور دفتر آئیں، یہ جواب ملنے کے بعد میرے پاس صرف دو راستے تھے پہلا یہ کہ میں معمول کے مطابق کام کروں اور دوسرا یہ کہ میں اپنی ماں کے ساتھ ہی گھر پر رہوں۔
خاتون نے لکھا کہ میں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا اور اپنی ماں کے پاس گھر میں رہی اور مجھے اپنی برسوں پرانی نوکری چھوڑنی پڑی۔
خاتون نے یہ بھی لکھا کہ میں اپنے ساتھ پیش آیا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر اس لیے شیئر کر رہی ہوں کیونکہ میں نہیں جانتی کہ اس طرح کی جگہوں پر انسان کو کیسا ردعمل دینا چاہیے، اگر آپ میں سے کسی کے ساتھ ایسا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟
ایک صارف نے خاتون کو مشورہ دیا کہ آپ مینجر سے کہیں کہ وہ بیمار ماں کو شیلٹر ہوم میں چھوڑنے کی تجویز مجھے لکھ کر طور دیں اور بس اتنا کہنے کہ بعد اس کے لہجے میں تبدیلی اور انا کو کچلتے ہوئے دیکھیں۔
بھارتی خاتون کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔