• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو مردوں کی برابری کرنی ہے تو پھر اغواء کرکے دکھاؤ: خلیل الرحمٰن قمر کا ماضی کا ویڈیو کلپ وائرل


پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خاتون کے ہاتھوں اغواء ہونے کی خبر جوں ہی پھیلی تو ان کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔

خیال رہے کہ ڈرامہ نگار کو لاہور میں ایک خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 15 جولائی کو اغواء اور ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خلیل الرحمٰن کو ہنی ٹریپ کر کے اغوا کیا گیا اور پھر بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا، رقم نہ ملنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے خلیل الرحمٰن کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکر اپنے گھر بلایا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کے خاتون کے ہاتھوں اغواء ہونے کی آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوگیا، جس میں وہ برابری کی حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کو اپنے اغواء سے متعلق چیلنج کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے ڈرامہ نگار کہتے ہیں کہ میری نظر میں مردوں کو خواتین پر فضیلات حاصل ہے، ان کے حقوق برابری کے نہیں ہیں۔

اس کے بعد وہ ایک قصہ سناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک صاحب ملے میں نے ان سے کہا آپ نے یہ خبر تو اکثر پڑھی ہوگی کہ ایک لڑکی کو 5 مردوں نے اغواء کرلیا لیکن کیا کبھی یہ خبر پڑھی ہے کہ 5 لڑکیوں نے مل کر ایک مرد اغواء کرلیا۔

خلیل الرحمٰن قمر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے خواتین کو چیلنج کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر انہیں برابری کرنی ہے تو پھر اغواء کر کے دکھاؤ، 'خاتون بھلے اغوا کرلے پھر میں سمجھوں گا کہ آج کی عورتیں مردوں کی برابری کر رہی ہیں۔

جوں ہی ماضی کے اس انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین ڈرامہ نگار سے ہمدردی کر رہے ہیں جبہ بیشتر صارفین کے مطابق اغواء کرنے والی خاتون نے اچھا کام کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ڈرامہ نگار نے اپنی کہانی کا اسکرپٹ خود لکھا ہے۔ ایک صارف کے مطابق یہ مقافات عمل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید