ریاض (شاہدنعیم) قومی مرکز برائے تحفظ ماحولیات کے ماہر انجینئر رشاد الحریری نے کہا ہے کہ ایئرکنڈیشنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی ’فریون‘ گیس ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔ مملکت کا منصوبہ ہے کہ کولنگ سسٹم کے لیے متبادل گیس متعارف کرائی جائے۔ سعودی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انجینیئررشاد الحریری نے مزید کہا کہ ایئرکنڈیشنز میں استعمال ہونے والی مروجہ کولنگ گیس کی وجہ سے فضا میں گھٹن بڑھ جاتی ہے جس سے اوزون کی تہہ متاثر ہوتی ہے جس سے زمین براہ راست مضر لہریں پہنچتی ہیں جو نقصان کا باعث بنتی ہیں۔