• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع

مکہ مکرمہ( شاہدنعیم) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قیام اللیل اور اعتکاف کا آغاز ہو گیا ہے۔ حرمین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے 21ویں شب کی تراویح اور قیام اللیل ادا کی۔مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین عشاء، تراویح اور قیام اللیل کی ادائیگی کے لئے پہلے سے پہنچ چکے تھے۔اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسجد الحرام، نئی توسیع کی عمارت، اندرونی و بیرونی صحنوں کے علاوہ چھتیں نمازیوں سے بھر گئی تھیں۔ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید