• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف جنگ، امریکی معیشت کو بڑھتی قیمتوں کے جھٹکوں کا انتباہ

واشنگٹن (اے ایف پی)ایران کیخلاف جنگ نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آبنائے ہرمز کے ذریعے آمد و رفت تقریباً رک چکی ہے اور خطے میں تیل کی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں۔ اس کا اثر امریکی پٹرول پمپوں پر نظر آ رہا ہے، جہاں پٹرول کی اوسط قیمت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 22 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ماہرین اقتصادیات نےخبردارکیا ہےکہ بڑھتےتنازع اور جنگ کے باعث امریکی معیشت کو بڑھتی قیمتوں کےجھٹکوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔بدھ کو ایران کیخلاف امریکہ اسرائیل کی جنگ کےباعث تیل کی قیمتوں پر پڑنےوالےاثرات شامل کئے بغیر جاری کئے گئےسرکاری اعدادوشمار کےمطابق ایران کے ساتھ جنگ کے باوجود امریکہ میں افراد زر مستحکم اور مہنگائی کی شرح میں کوئی نمایاں تبدیلی نظرنہیں آئی ، فروری میں امریکہ میں افراطِ زر کی شرح 2.4فیصد پر مستحکم رہی۔

دنیا بھر سے سے مزید