کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار کو تین برس تک مختلف انکوائریاں کے بعد نوکری پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کے سیکشن افیسر شعیب رضا گوپانگ نے گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ افسر کو فوری طور پر اسلام اباد ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مذکورہ افسر پر مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں پہلے معطل کیا گیا۔