• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم فیصلے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر جاری اعلامیہ کے مطابق ملک میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کےلیے فیصلہ کیا گیا اور 126 ممالک کےلیے آن لائن ویزا درخواست سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق 126 ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر کاروباری اور سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گے۔ ان ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔ 

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت کی قرارداد منظور کی اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق تیسرے ملک کاپاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کیلئے آمد پر ویزا سہولت کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ تیسرے ملک کے سکھ یاتریوں کےلیے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید