• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسہ، چیف کمشنر اسلام آباد کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

پی ٹی آئی جلسہ کےلیے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ - فوٹو: فائل
 پی ٹی آئی جلسہ کےلیے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ - فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر اسلام آباد کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر اسلام آباد کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی جلسہ کےلیے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی۔ اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔

اس میں کہا گیا کہ 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر کے باعث این او سی واپس لیا گیا، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

قومی خبریں سے مزید